Tuesday, October 27, 2026
 

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا سالوں سے زیرِ التوا منصوبہ 10 روز میں مکمل

 



خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کا سالوں سے زیرالتوا منصوبہ 10 روز میں مکمل کروا دیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مردان کی بخشالی روڈ 6 سال سے تاخیر کا شکار تھی جسے نئی صوبائی حکومت نے صرف 10 دن میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا، عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ بخشالی روڈ کی تکمیل خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی عوامی سہولیات کی فراہمی پر مرکوز توجہ کی عکاس ہے۔ بخشالی روڈ کی تکمیل سے عوام کو سفری سہولت میسر آئیں گی جبکہ شہریوں کی جانب سے منصوبے کی بروقت تکمیل کو سراہا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل