Tuesday, October 27, 2026
 

27 اکتوبر 1947 کشمیر و جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سیاہ دن ہے, شرجیل میمن

 



سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیر و جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، بھارت ناپاک عزائم کے ساتھ کشمیر میں داخل ہوا اور کشمیری عوام کے حقوق کو پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کی قربانیاں عالمی ضمیر سے انصاف کی متقاضی ہیں، سندھ حکومت اور سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ بھر میں تقریبات اس عزم کا مظہر ہیں کہ کشمیری عوام کی جدوجہد میں پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں، پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنی قراردادوں پر عمل درآمد اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل