Loading
وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے پی آئی ڈی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل (پی آر) شفقت عباس کو ڈی جی عاشق حسین شیخ کی جگہ وزارت اطلاعات اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری منظور شاہ کا کامرس ڈویژن سے اقتصادی امور اور ڈپٹی سیکریٹری سروش فاطمہ کا اقتصادی امور سے صنعت و پیداوار ڈویژن تبادلہ کر دیا۔
سیکشن افسر بختاور یوسفانی کا مواصلات سے اقتصادی امور ڈویژن، پولیس سروس گریڈ 17 سارہ علی ہاشمی سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، فاخرہ اکرم کوسیکشن افسر مواصلات ڈویژن لگا دیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل