Wednesday, October 28, 2026
 

کراچی؛ ٹرک کی چھت سے گر کر نوجوان جاں بحق

 



منگھو پیر کچرا کنڈی کانٹا کے قریب ٹرک کی چھت سے گر کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے کچرا کنڈی کانٹا کے قریب ٹرک کی چھت سے گر کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ محمد یونس ولد محمد فاروق کے نام سے کی گئی۔ ورثا موت کی تصدیق کے بعد پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل