Loading
راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آی جہاں بدبخت شخص نے گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جب کہ والد کے اچانک پہنچے پر اسی حالت میں فرار ہوگیا پولیس نے فوری ایکشن کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بچی کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مزدوری کرتا ہوں اور اہلیہ گھروں میں کام کرتی ہے۔
پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی گھر ہی ہوتی ہے 11 بجے کے قریب کام سے گھر آیا تو دیکھا کچن میں علاقے کا رہائشی اخلاق اسلم نازیبا حالت میں بیٹی سمیت موجود تھا۔
ملزم میرے اچانک گھر پہنچنے پر نازیبا حالت میں ہی فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس مقدمہ درج کرکے فوری ایکشن لیا اور 15 سالہ زہنی طور پر معذور بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اخلاق اسلم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا ،خواتین،بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل