Loading
تھانہ دھمیال پولیس نے چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے لین دین کے تنازع اور ذاتی رنجش پر خاتون اور اسکی بیٹی کو قتل کیا تھا، پولیس نے قلیل وقت میں موثر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سی پی او حسن مشتاق سکھِیرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ایس پی صدر کے مطابق ملزم نے دونوں خواتین کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل