Loading
بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
بی ایس ڈی آئی کے تحت پنجگورمیں فیزون، فیزٹوکے مجموعی طورپر76 ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 76ترقیاتی منصوبے 83 کروڑروپے سے زائد کی لاگت سے قبل ازوقت مکمل کیے گئے ہیں۔
منصوبوں میں نئے کلاس رومز، ڈیجیٹل لائبریریاں، صحت، صاف پانی، سڑکوں اوردیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔
بی ایس ڈی آئی کے تیسرے مرحلے کا آغاز 14 ستمبر 2026 کو ہوا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 60 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ فیز تھری کے تحت سوردو، چتکان، صالح آباد، گرمکان، سمسوری، کلگ، پروم، گوارگو اور بلگتر میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں۔
بی ایس ڈی آئی کے تینوں مراحل کے تحت مجموعی طور پر1 ارب 44 کروڑ 45 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل