Wednesday, October 28, 2026
 

کراچی؛ تعمیر عمارت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، 3افراد زخمی

 



سولجر بازار تھانے کی حدود میں گارڈن علی بھائی آڈیٹوریم کے قریب زیر تعمیر عمارت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو حکم کے مطابق زخمی 22 سالہ شاکر علی، 22 سالہ شاہد اور اسلم کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات ممکنہ طور پر بھتہ خوری کا شاخسانہ ہو سکتی ہے، جائے وقوعہ کے اطراف سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل