Loading
حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس میں مقتول کے والدین کے مطالبے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیےڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی عرفان علی بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں انٹرسروسز انٹیلیجینس (آئی ایس آئی)، انٹیلیجنس بیورو(آئی بی)، پاکستان رینجرز، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے افسران شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں شامل ہونے والے افسران 18 یا اس سے کم گریڈ کے حامل نہیں ہونے چاہیے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے لیے 4 ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کردیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل