Loading
کراچی پورٹ پر گندم کی بڑی کھیپ کی ہینڈلنگ جاری ہے جہاں کے جی ٹیم ایل پر ایک لاکھ 10 ہزار ٹن کی ہینڈلنگ کی جارہی ہے، ایم وی گوکووا ایم 51 ہزار ٹن گندم لے کر پہنچا ہے اور 3 نومبر کو ایم وی گریٹ رینبو 59 ہزار ٹن گندم لے کر پہنچے گا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر گندم کی بڑی کھیپ کی ہینڈلنگ جاری ہے اور اس حوالے سے کے پی ٹی کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کے جی ٹی ایم ایل پر1 لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد گندم کی ہینڈلنگ کی جاری ہے، ایم وی گوکووا ایم 51 ہزار ٹن گندم لے کر کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے، برتھ 16 اور 17 پر گندم کے جہاز کی ہینڈلنگ ہو رہی ہے اور اس طرح غذائی ضروریات کی ترسیل یقینی بنائی جارہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایم وی گریٹ رینبو 59 ہزار ٹن گندم لے کر 3 نومبر کو کراچی پہنچے گا۔
کے پی ٹی ٹی کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا ملکی درآمدات کی بلاتعطل ترسیل میں مؤثر کردار ہے، کے جی ٹی ایم ایل کی بھاری مقدار میں اجناس ہینڈل کرنا اس کی صلاحیت کا مظہر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل