Wednesday, October 28, 2026
 

کراچی، فیکٹری میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا

 



سائٹ ایریا میں ادویات بنانے والی کمپنی کے ویئر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا . کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں قائم ادویات بنانے والی کمپنی کے ویئر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ بھی 4 فائر ٹینڈرز کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ آگ پر قابو پانے کے دوران فائر فائٹرز کو راستہ بنانے کے لیے دیوار کو بھی توڑنا پڑا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے میں مجموعی طور پر 5 فائر ٹینڈرز اور واٹر باؤزر کی مدد سے ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، فوری طور آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل