Wednesday, October 28, 2026
 

فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ: صدر جیانی انفنٹینو فیسٹیول میں پہنچ گئے، کھلاڑیوں سے ملاقات

 



فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری پہلے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول میں پہنچ گئے جہاں کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔فیفا صدر نے کانگو کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد متحدہ عرب امارات کی نوجوان ٹیم سے ملاقات کی۔ یو اے ای فٹبال حکام کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انفانٹینو کو میدان میں آکر کھلاڑیوں سے ملتے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کانگو کے خلاف راؤنڈ آف 32 میں کامیابی اور فیفا صدر سے ملاقات نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یادگار لمحہ بن گئی۔         View this post on Instagram                       ٹورنامنٹ میں فیفا کی 189 رکن ایسوسی ایشنز کے 3 ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شریک ہیں۔ مقابلوں میں آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں 20، 20 منٹ کے دو ہاف کھیلتی ہیں۔ ایونٹ میں تقریباً ایک ہزار میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ایونٹ فیفا کے نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے منصوبے کا حصہ ہے جبکہ لڑکیوں کا ایڈیشن 2027 میں منعقد ہوگا اور 2028 سے لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ ٹورنامنٹس ہر سال ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل