Loading
سندھ حکومت کی کارکردگی سے مایوس شہری نالاں ہیں اور انہوں نے مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کا قیام ضروری قرار دے دیا ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے انہیں ناگزیر قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل حل کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہتر انتظامی نظام ضروری ہے۔
کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کے لیے سولر، پانی کے لیے ٹینکر اور گیس کے لیے سلنڈر استعمال کرنا پڑ رہا ہے، لگتا ہے شہر کرایے پر چل رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل حل کرنے کے لیے بہتر انتظامی نظام اور نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔
شہریوں نے کراچی میں سڑکوں کی انتہائی خراب حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے کھلے گٹروں میں گر کر جان سے جا رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔ شہریوں کے مطابق وہ سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری بھی نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہے، جس سے پوری قوم کو یکساں ترقی کے مواقع مل سکیں گے اور سہولیات عوام کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل