Loading
پاکستان کے مقبول ڈرامے ’مٹی دے باوے‘ کی شہرت سرحد پار بھی پہنچ گئی جس میں ماہرہ خان، وہاج علی، امر خان اور جنید خان سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں۔
حال ہی میں بھارتی کانٹینٹ کرئیٹر ملن ٹھاکر نے ڈرامے کے ایک مشہور منظر کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو بنائی، جس میں بالا کی ایک بیوہ سے پہلی ملاقات دکھائی گئی تھی۔
View this post on Instagram
ویڈیو سامنے آتے ہی پاکستانی اور بھارتی صارفین نے اسے اصل ڈرامے کی نقل قرار دے دیا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ پاکستانی ڈرامہ اتنا مقبول ہو گیا کہ پڑوسی ملک بھی اس کی نقل کرنے لگا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ نقل دیکھنے کے بجائے اصل ڈرامہ دیکھیں، جبکہ بعض نے کہا کہ بالا اور قمرالنساء کے اصل کرداروں کی بات ہی الگ ہے۔
یوں بھارتی کرئیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل