Loading
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے ان کے 2008 کے شاندار سیزن کو بیلن ڈی اور جیتنے والے تمام سیزنز میں بہترین قرار دیا گیا ہے۔
???? ???????????????????? ????????????????????????????????: Cristiano Ronaldo has won the B.O.A.T award!
BEST BALLON D'OR (2008) OF ALL TIME! ✨✨✨ pic.twitter.com/CkGOc0kCL0
— The Touchline | ???? (@TouchlineX) October 28, 2026
فرانس فٹبال کی جانب سے بیلن ڈی اور کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرائے گئے خصوصی ایوارڈ ’بی او اے ٹی‘ کے لیے شائقین نے ووٹنگ کی جس میں رونالڈو پہلے نمبر پر رہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے ایک یورو فیس مقرر تھی اور شائقین متعدد بار ووٹ دے سکتے تھے۔
ارجنٹائن کے لیونل میسی 2012 کے سیزن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جب انہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں ریکارڈ 91 گول کیے تھے جبکہ رونالڈو کا 2017 میں ریال میڈرڈ کے ساتھ سیزن تیسرے نمبر پر آیا۔
تاہم ووٹنگ کے اس طریقہ کار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ زیادہ رقم خرچ کرکے زیادہ ووٹ ڈالنا ممکن تھا۔
منتظمین کے مطابق پانچ ہزار سے زائد افراد نے ایک سے زیادہ مرتبہ ووٹ دیا۔
رونالڈو نے 2007-08 کے سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے تمام مقابلوں میں 42 گول کیے اور ٹیم کو پریمیئر لیگ اور چیمپئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Why Ronaldo won the 2008 Ballon d'Or ????️#ballondor pic.twitter.com/1BdLvkfvgx
— UEFA Champions League (@ChampionsLeague) October 26, 2026
واضح رہے کہ یہ اعزاز عوامی ووٹنگ کا نتیجہ ہے کوئی باضابطہ بیلن ڈی اور یا سپر بیلن ڈی اور ایوارڈ نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل