Loading
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا کے تحت پشاور میں رات کے وقت بھی انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد نئی صوبائی حکومت صوبے کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سرکلر روڈ پشاور پر رات کے وقت بھاری مشینری کی مدد سے میگا آپریشن کرکے درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ آپریشن کا مقصد سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کے لیے آمدورفت آسان بنانا ہے۔
ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور عوامی گزرگاہوں کی بحالی کو عوام کی طرف سے بھرپور طور پر سراہا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل