Thursday, October 29, 2026
 

پشاور میں ڈاکوؤں نے خاتون کو بھی نہ بخشا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

 



اندرون شہر کے علاقے گلبہار میں رہزنوں نے خاتون کو بھی نہ بخشا، ڈکیت گن پوائنٹ پر خاتون سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون خوفزدہ ہو کر گھر کے دروازے پر کھڑی رہی جبکہ خاتون کو موٹر سائیکل پر لانے والے شخص سے بھی موبائل چھین لیا گیا۔ واردات مشیر اطلاعات ثمر بلور کے آبائی حلقے میں ہوئی۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل