Loading
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو جواب دینا چاہتا ہوں، تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں، فیلڈ مارشل نے پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کا جواب دینا چاہتا ہوں، تہران میں ہونے والی ملاقاتوں میں میری موجودگی ضروری نہیں تھی، فیلڈ ارشل عاسم منیر امن کے پیامبر بن کر تہران گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیلڈ مارشل عالمی قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں، فیلڈ مارشل نے ایک جنگ رکوائی ہے، یمن کا تنازع بگڑ سکتا تھا، ہمارے آپس کے اختلافات میں وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل