Thursday, October 29, 2026
 

صارفین کی شکایات پر موبائل اور انٹرنیٹ کمپنیوں کو 3 ارب 41 کروڑ سے زائد کا جرمانہ

 



صارفین کی جانب سے شکایات پر پی ٹی اے نے موبائل اور انٹرنیٹ کمپنیوں کو 3 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  نے موبائل کمپنیوں اور انٹرنیٹ کمپنیوں کے خلاف صارفین کی شکایات پر بڑی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے.3 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کرنے کے علاوہ سسٹم کو بروقت اپ گریڈ کرنے کے نوٹسز بھی جاری کردیے۔ پی ٹی اے کے ذرائع سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 4 برس میں مختلف موبائل کمپنیوں سمیت تمام آپریٹرز پر کوالٹی آف سروس (QoS) خراب ہونے پر 3.41 ارب روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ ایک بڑی  کمپنی پر زیادہ سے زیادہ 35 کروڑ تک جرمانہ کیا گیا ۔ اس دوران 86 شوکاز نوٹس اور 20 وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔ پہلے ان کمپنیوں کو  39 شوکاز اور 17 وارننگ لیٹر  پر 6 کروڑ 89 لاکھ جرمانہ بتایا گیا تھا، لیکن کوالٹی آف سروس بہتر نہ کرنے پر جرمانے کی رقم بڑھ کر 3.41 ارب ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے مجموعی طور پر 700 سے زائد سروے کیے جن  میں 500 سے زائد QoS سروے شہروں، دیہاتوں، ہائی ویز، موٹرویز اور ریلوے ٹریکس پر کیے، جبکہ 200 سے زائد سروے صرف عوامی شکایات پر کیے گئے۔ صارفین کی طرف سے ملنے والی شکایات پر صرف 2025 کے پہلے 6 ماہ میں 8,000 سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 99.17 فیصد  حل کر دی گئیں۔ PTA کا شکایت سسٹم ٹول فری ہیلپ لائن  0800-55055 پر کی گئیں جبکہ مختلف موبائل اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اسلام آباد  راولپنڈی سمیت  دیگر شہروں میں کوریج گیپ اکتوبر 2026 تک ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے     اور ہر کمپنی کو سالانہ 1000 نئی سائٹس لگانے کی ہدایت بھی کی گئیں ہیں۔ علاوہ ازیں سپیکٹرم 480 MHz بڑھایا گیا تاکہ 4G اسپیڈ 14 سے بڑھ کر 120 Mbps اور 5G میں 150 Mbps تک جائے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی کئی بڑے مسائل کا سامنا  ہے۔ ملک میں 9,000 موبائل سائٹس (کل کا 17%) بجلی کی لوڈشیڈنگ، Right of Way کے جھگڑوں، بجلی چوری اور ٹاورز سے سامان چوری کی وجہ سے بند رہتی ہیں۔ سب سے خراب صورتحال کے پی، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ہے درپیش ہیں۔ یہ ریکارڈ قومی اسمبلی میں بھی پیش کیا گیا ہے ۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عوام کو بلا تعطل خدمات فراہم کرنے کے لیے موبائل فون کمپنیوں اور انٹرنیٹ سروسز  کمپنیوں کو نوٹس اور کوالٹی سروے کے حساب سے خراب کارکردگی پر قوانین کے تحت کارروائی کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل