Loading
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال اور منسوخ شدہ موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاوٴنٹس بلاک کرنا شروع کر دیے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال سمز پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکاوٴنٹس کے غلط استعمال کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی موبائل سمز کی فعالیت کی تصدیق کریں اور اگر اپنا موبائل نمبر تبدیل کر چکے ہیں تو واٹس ایپ پر بھی نیا نمبر اَپ ڈیٹ کریں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے واٹس ایپ اکاوٴنٹس صرف ایسے موبائل نمبرز پر رجسٹرڈ رکھیں جو ان کے زیرِ استعمال ہوں، تاکہ اکاوٴنٹس کے ممکنہ غلط استعمال سے بچا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل