Loading
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے رانا ثنا کے بیان پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مخالفت نہیں کی گورنر راج سرکار نے 16 دنوں میں ایسا کون سا کام کیا جو پی ٹی آئی نہیں کر رہی تھی؟
اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ حکومت ضد اور انا میں پھنسی ہے، معیشت تباہ ہو رہی ہے مہنگائی اور بےروزگاری کا جن بے قابو ہو چکا ہے، حکومت ہر شعبے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، ملک کو اس نازک صورتحال سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔
شوکت یوسف زئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیشہ اداروں کا ساتھ دیا ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ترجیحات بدل رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی بجائے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر فوکس کیا ہوا ہے، چند دنوں ہی میں پورا خیبر پختونخوا کھنڈرات میں بدل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں غریبوں سے روزگار چھیننا کوئی دانشمندی نہیں، پنجاب گندم پیدا کرنے والا صوبہ ہے آج وہاں بھی آٹے کا بحران ہے، موجودہ بحرانوں کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل