Loading
گلستان جوہر کے بلاک 10 پیٹرول پمپ کے قریب جھگڑے کے دوران 4 نوجوان زخمی ہوگئے.
چھیپا حکام کے مطابق جھگڑے میں 2 افراد 22 سالہ عباس اور 24 سالہ خرم گولیاں لگنے سے جبکہ 20 سالہ محمد تقی اور 20 سالہ محمد مہدی چھرے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لایا گیا.
تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او نعیم راجپوت نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے.
چاروں افراد جھگڑے میں لاتوں اور گھونسوں سے زخمی ہوئے ہیں جس کی پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل