Friday, October 30, 2026
 

عدن ایئرپورٹ پر حوثی حملوں کا خدشہ، یمن کا سلامتی کونسل سے سخت کارروائی کا مطالبہ

 



یمن نے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو حوثی باغیوں کے حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی اپیل کردی ہے۔ یمنی وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کی کارروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں سلامتی کونسل کے صدر کو باضابطہ خط بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں عدن ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے حملوں پر شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ دوسری جانب یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو بیلسٹک میزائل حملے کے بعد عارضی طور پر بند کیا جانے والا عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوبارہ پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل