Loading
شارع فیصل پر لال قلعہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی شخص کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ صابر کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل