Loading
امریکا میں ایک غیر معمولی فوجی مشق کے دوران بڑی تعداد میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عارضی تدفین کے لیے اجتماعی قبریں کھودنے کی تربیت دی جارہی ہے.
امریکی فوج کے مطابق یہ مشق تقریباً سات دہائیوں بعد اس نوعیت کی بڑے پیمانے کی تیاریوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد مستقبل کی شدید جنگ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی صورت میں فوجی لاشوں کو محفوظ رکھنے اور بعد ازاں شناخت کے بعد اہل خانہ کے حوالے کرنے کا طریقہ جانچنا ہے۔
یہ مشق Operation Dragon Covenant کے دوسرے مرحلے کے تحت ہوئی۔ فوجی انجینئرز نے بھاری بلڈوزروں کے ذریعے ایسی خندقیں تیار کیں جن میں فرضی انسانی باقیات رکھ کر دیکھا گیا کہ مٹی ڈالنے کے باوجود انہیں نقصان نہ پہنچے۔
بعد میں باقیات کو نکال کر یہ جانچا گیا کہ مستقبل میں فرانزک ماہرین انہیں شناخت کے لیے محفوظ طریقے سے نکال سکتے ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق ایک معیاری عارضی تدفینی پلاٹ میں پانچ متوازی خندقیں شامل ہوسکتی ہیں، جن میں مجموعی طور پر تقریباً 100 لاشیں رکھی جاسکتی ہیں۔ حالیہ مشق میں D6 بلڈوزر کے ذریعے ایک خندق میں تقریباً 20 باقیات کی گنجائش تیار کرنے میں اوسطاً ایک گھنٹہ 15 منٹ لگے۔
فوج نے حساب لگایا ہے کہ مناسب مشینری اور مسلسل آپریشن کی صورت میں ایک انجینئر کمپنی 24 گھنٹوں میں 2,400 تک باقیات کے لیے خندقیں تیار اور بند کرسکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل