Friday, October 30, 2026
 

پی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مزاکراتی کمیٹی قائم کردی

 



 پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے مذاکرات کے لیے 6 رکنی  کمیٹی قائم کردی۔ ذرائع نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 46 اراکین نے شرکت کی، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق مزاکراتی کمیٹی صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لئے مزاکرات کریگی، مزاکراتی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری شامل ہونگے، کے پی اسمبلی کے 3 اراکین کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت اعلامیہ کے بغیر کس حیثیت سے مجھے قبول کریگی۔ ذرائع کے مطابق بیر سٹر گوہر نے 48 گھنٹے میں کمیٹی کے باضابطہ اعلان کی یقین دہانی کرائی،  بانی ان کی بہنوں اور سہیل آفریدی کی رہائی وفاقی پارلیمانی کمیٹی کی زمہ داری قرار دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل