Loading
پاک فوج نے27 اکتوبرکو انگوراڈہ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے جس کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا اور طالبان رجیم کی متعدد چوکیاں تباہ کردی گئیں، پاک فوج نے جنوبی وزیرستان اور پاراچنار سے ملحقہ علاقوں میں متعدد افغان طالبان کی چوکیوں اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کو پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کردیا، پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملکی دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل