Friday, October 30, 2026
 

وائٹ ہاؤس ریسٹورنٹ اور باتھ روم جیسا لگنے لگا ہے، سابق امریکی صدور کا ٹرمپ پر طنز

 



امریکا کے سابق صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی زرق برق تزئین و آرائش کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بھڑکیلے ریسٹورنٹ اور باتھ روم سے تشبیہ دے دی۔ باراک اوباما نے جارجیا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو ایسا بنا دیا ہے جیسے صدام حسین نے ’چیزکیک فیکٹری‘ ریسٹورنٹ کھول لیا ہو۔ اوباما نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مہنگائی اور معاشی مشکلات جیسے سنجیدہ مسائل حل کرنے کے بجائے غیر ضروری تنازعات میں الجھی ہوئی ہے۔ حکومت مصنوعی غصے اور بیانات کے ذریعے عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹا رہی ہے۔         View this post on Instagram                       دوسری جانب سابق صدر بل کلنٹن نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن کی آرائش کو معروف موسیقار لیبراچی کے چمکیلے باتھ روم سے تشبیہ دی۔ ہیلری کلنٹن بھی اوول آفس میں سونے کے بے تحاشا استعمال کو ٹرمپ کی خودنمائی قرار دے چکی ہیں۔ ????BILLL CLINTON HUMILIATES TRUMP CLINTON: "I think Congress made a mistake not protesting turning the Rose Garden into what looks like the entrance to Liberace's bathroom"#BlueWaveIn10Days pic.twitter.com/UbNXW8heSn — CALL TO ACTIVISM (@CalltoActivism) October 24, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل