Friday, October 30, 2026
 

لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم ختم کرنے کا حکم

 



لاہور ہائی کورٹ نے  پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم 4 ہفتوں میں ختم کیا جائے، مریضوں کو علاج کے لیے رجسٹریشن کاؤنٹرز پر پرچی لینے اور لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے نجات دلائی جائے، ایمرجنسی اور او پی ڈی مریضوں کو پرچی کے بغیر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی جائے۔ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مریضوں کی رجسٹریشن کا  نظام متعارف کرانے کا حکم دیا،  عدالت  نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق جامع رپورٹ طلب کی گئی، عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی تنبیہ کی گئی۔ حکومت پنجاب سے  4 ہفتوں میں پرچی سسٹم ختم کرکے  عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی، جسٹس جاوید اقبال وینس نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل