Loading
نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 97 رنز سے شکست دے دی۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ٹم سائیفرٹ پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
تیسرے اوور میں ڈیرل مچل بھی 24 رنز بنا کر چلتے بنے۔ فن ایلن 31 اور بیون جیکبز 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
112 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد گلین فلپس نے 49 گیندوں پر 107 اور مائیکل بریسویل نے صرف 25 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔
دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 115 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارت کی جانب سے میانک یادیو نے 3 جبکہ ارشدیپ سنگھ، پرنس یادیو، نتیش کمار اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی۔ تلک ورما 35، نمن دھیر 28، ابھیشیک شرما 27، کپتان شریاس ایئر 22 اور نتیش کمار 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، میتھیو فشر اور مچل سینٹنر نے 2،2 جبکہ ایڈم ملنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بھارت ابتدائی تین میچز جیت کر پانچ میچز کی سیریز میں پہلے ہی فتح حاصل کرچکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل