Loading
بھارتی قید سے رہائی پانے والے 11 پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے. تمام ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا.
پاکستانی ماہی گیر ایدھی سینٹر ٹاور پہنچے. فیصل ایدھی کی ہدایت پر ماہی گیروں کی مفت سفری سہولت کا انتظام کیا گیا.
ایدھی فاؤنڈیشن نے ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات برداشت کیے. ٹوٹل 14 افراد تھے جو رہائی ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کئیے گئے۔ 11 افراد ایدھی ایمبولینسیس کے ذریعے کل کراچی ایدھی ٹاور سینٹر پہنچ گئے.
1 شخص جو کہ گونگا بہرہ تھا 10 سال پہلے بارڈر کراس کرگیا تھا بہاولپور کا رہاشی تھا کل فیملی لاہور ایدھی سینٹر سے لے گئی۔ 1 شخص ماہی گیر کراچی بلدیہ ٹاون کا رہاشی تھا 8 سال بعد رہا ہوا فیملی لاہور ایدھی سینٹر سے لے گئی۔
1 شخص پاگل ہے جس کی بائیو میٹرک میں بھی تصدیق نہیں ہوئی۔ تاحال ایدھی لاہور میں موجود ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل