Loading
ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار میتھیو پیری کی زندگی اور فنی سفر پر مبنی نئی ڈاکیومنٹری سیریز ’دی ون اباؤٹ میتھیو پیری‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کر دی گئی۔
دستاویزی سیریز میں میتھیو پیری کی نشے کی لت، بحالی کی کوششوں اور 2018 میں پیش آنے والی سنگین طبی پیچیدگی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
تین اقساط پر مشتمل سیریز میں اداکار کی بہن میا پیری بووک، دوستوں، سابقہ گرل فرینڈز اور نشے سے بحالی کے سفر میں ان کے ساتھیوں کے انٹرویوز شامل ہیں۔
تاہم حیران کن طور پر مقبول سیریز ’فرینڈز‘ کے مرکزی اداکار جینیفر اینسٹن، کورٹنی کاکس، لیزا کڈرو، ڈیوڈ شوئمر اور میٹ لی بلانک اس دستاویزی فلم کا حصہ نہیں بنے۔
ہدایت کارہ میری رابرٹسن کے مطابق پانچوں اداکاروں سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ’فرینڈز‘ کی کاسٹ میتھیو پیری سے محبت کرتی تھی اور ان کی موت کا دکھ آج بھی محسوس کرتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل