Loading
بالی ووڈ اداکارہ پلک تیواری اور اداکار سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان کے درمیان تین سال سے جاری تعلق ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بریک اپ کا فیصلہ مبینہ طور پر ابراہیم کی جانب سے کیا گیا، تاہم تعلق کے خاتمے پر دونوں متفق تھے۔ قریبی حلقوں نے علیحدگی کی وجوہات سے لاعلمی ظاہر کی ہے، البتہ دونوں کے درمیان تعلق ختم ہونے کی تصدیق کی جارہی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد ان کی مشترکہ شوٹنگ بھی منسوخ یا معطل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
دونوں نے تاحال باضابطہ طور پر بریک اپ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی توجہ اب اپنے کیریئر پر مرکوز ہے۔
پلک اور ابراہیم کے تعلقات کی خبریں پہلی مرتبہ 2022 میں سامنے آئی تھیں، جب دونوں کو ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ سے ایک ساتھ نکلتے دیکھا گیا۔ بعد ازاں بھی وہ مختلف مواقع پر ساتھ دکھائی دیے۔ 2024 میں پلک کی والدہ شویتا تیواری نے ان کے تعلق سے متعلق افواہوں کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر ہونے والی باتوں کا اثر زیادہ دیر برقرار نہیں رہتا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل