Saturday, October 31, 2026
 

کیپٹن (ر) صفدر کے خواتین سے متعلق ریمارکس پر سخت تنقید، مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آگیا

 



وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو خواتین کے بارے میں غیر مناسب ریمارکس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے جب کہ اس حوالے سے مریم نواز نے بھی تبصرہ کیا  ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن صفدر کے بیان پر رد عمل دیا اور اسے دلخراش قرار دیا۔ مریم نواز نے لکھا کہ یہ وہ خاموش لڑائی ہے جو ایک عورت، ایک بیوی، بند دروازوں کے پیچھے لڑتی ہے۔ اسے اُس وقت بھی ہمت سے کام لینا ہوتا ہے جب اسے لگتا ہے کہ وہ ٹوٹ رہی ہے۔ کچھ لڑائیاں خاموشی سے لڑی جاتی ہیں اور کچھ زخم نظر نہیں آتے۔ Heartbreaking. ???? The silent battles a woman, a wife, fights behind closed doors… The strength she must find even when she feels like breaking. Some battles are fought in silence, and some wounds are invisible. ???? https://t.co/WrOem4935t — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 30, 2026 یاد رہے کہ گزشتہ روز  پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ 1973 کا آئین مقدس آئین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پارلیمنٹ میں دفاع ختم نبوت اور آئین کے تحفظ کے لیے مولانا فضل الرحمن کے علاوہ کس کو بھیجا ہے؟ پچھلے دنوں ایک عورت نے حضرت مولانا پر کوئی بات کردی، میں ایبٹ آباد میں تھا، میں نے کہا مولانا ہمارے لیے باپ کی جگہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ نیت کی اس نماز کی، حاضر پیچھے امام کے، تو امام باپ ہوتا ہے ، میں نے کہا ہم مولانا کے لیے اسعد کی طرح ہیں، ان کے بیٹے اسد کی جگہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رات کو مجھے ایک ملعونہ کا میسج آیا کہ تمہارے شناختی کارڈ پر تو لکھا ہوا ہے محمد صفدر ولد محمد اسحاق تو مولانا فضل الرحمن کہاں سے آ گیا؟ میں نے کہا کہ تم کسی دارالعلوم میں پڑھتی تو تمہارا جسم تمہاری مرضی نہ ہوتی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ تمہیں کوئی بتاتا کہ جو تمہیں جنم دے، جس نے بیٹی دی اور جس نے تعلیم دی، وہ تینوں روز محشر ایک تخت پر بیٹھے ہوں گے، تینوں تمہارے والد کی طرح ہیں

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل