Saturday, October 31, 2026
 

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

 



اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 294 روپے 73 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔ قیمت میں اضافے کے نتیجے میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 3296 روپے سے بڑھ کر 3470 روپے کا ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا۔ قیمت میں اضافے کی وجہ سعودی آرامکو معاہدے کی قیمت میں 6.47 فیصد اضافہ قرار دیا گیا ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل