Saturday, October 31, 2026
 

لکی مروت جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، پیپلز پارٹی کے رہنما شدید زخمی

 



لکی مروت میں جوڈیشل کمپلیکس کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں کچہری میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ لکی مروت میں ایڈیشنل سیشن جج کے کمرہ عدالت کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، فائرنگ کی زد میں آکر پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات جاوید اقبال ایڈوکیٹ شدید زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور دوزخمی ہوئے ہیں، فائرنگ سے پولیس اہلکار کرامت اللہ جاں بحق ہوا ہے، فائرنگ سے انشاءاللہ شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کو ہرقسم کی آمد ورفت کیلئے بند کردیا گیا، ایک قتل دو زخمی، زخمیوں میں جاوید اقبال ایڈوکیٹ ضلعی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل