Saturday, October 31, 2026
 

کراچی:  خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

 



نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز، واٹس ایپ پیغامات اور دھمکی آمیز وائس میسجز کے ذریعے ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کو بدر کمرشل ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت فرمان علی کے نام سے ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 118/2026 درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20، 21 اور 24 شامل کی گئی ہیں۔ این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ خواتین کو سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، جبکہ آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل