Saturday, October 31, 2026
 

ایف بی آر اکتوبر کا ٹیکس ہدف حاصل نہ کرسکا، 116 ارب روپے کی کمی کا امکان

 



فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اکتوبر 2026 کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، اب تک ہدف کے مقابلے میں 156 ارب روپے کم وصولیاں ہوسکی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق اکتوبر کے لیے 1 ہزار 131 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم اب تک 975 ارب روپے جمع کیے جاسکے ہیں۔ حکام کو توقع ہے کہ ہفتے کے روز مخصوص ٹیکس دفاتر اور بینک برانچیں کھلی رہنے سے مزید 40 ارب روپے وصول ہوسکتے ہیں۔ مزید وصولیوں کے باوجود اکتوبر کے ماہانہ ٹیکس ہدف میں تقریباً 116 ارب روپے کی کمی رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل