Loading
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
میرپور ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو کامیابی کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا، جسے مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بارش، خراب روشنی اور آسمانی بجلی کے باعث کھیل متعدد مرتبہ روکنا پڑا تاہم برینڈن کنگ نے ناقابل شکست 81 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔
کنگ اور جان کیمبل نے پہلی وکٹ کے لیے 112 رنز کی شراکت قائم کی۔ کیمبل 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ کیون ہوج نے ناٹ آؤٹ 31 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل بنگلادیش کی دوسری اننگز 79 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھی تو نعیم حسن نے 50 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔
West Indies hunt down 170 in just 35.1 overs to go 1-0 up in the series ???? https://t.co/Clk1SIZGKG pic.twitter.com/patNsAQ0M7
— Cricinfo (@cricinfo) October 31, 2026
ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے 36 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔
جومیل واریکن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل