Sunday, November 01, 2026
 

لاہور، کارخانے میں سلنڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی، ملبے تلے افراد کی موجودگی کا خدشہ

 



گلبرگ میں بیکری کے کارخانے میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا کارخانے کی پہلی منزل پر ہوا، جہاں تقریباً 40 سے زائد افراد کام کر رہے تھے۔ دھماکے کی شدت سے کارخانے میں نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ حکام کے مطابق ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واقعے میں جانی نقصان کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی صورتحال ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد واضح ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل