Sunday, November 01, 2026
 

بھارت میں اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ

 



بھارت میں اقلیتوں اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں پر حملوں و تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انتہا پسند مودی کے اقتدار میں بھارتی مسلم اقلیت کے خلاف امتیازی اور پرتشدد ہجومی کارروائیوں میں شدت برقرار ہے۔ بھارتی جریدے کلیرین انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا عناصر کا مسجد پر حملہ، نمازیوں پر تشدد اور املاک میں توڑ پھوڑ کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسجد کے امام کو ہراساں کرنے کے ساتھ مسجد کو بم سے اڑانے اور نمازیوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں  بھی دی گئیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے سیاست ڈیلی میں شائع مضمون کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی انتہا پسند بجرنگ دل کارکنوں نے مسلمان تاجروں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مذہبی تعصب کے باعث شدید زخمی مسلمان تاجروں کو اسپتال میں بستر کے بجائے فرش پر لٹایا گیا۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق مودی کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسندوں کی دیدہ دلیری کے باعث بھارت میں اقلیتیں مسلسل خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل