Loading
لاہو کے مختلف علاقوں میں ٹرین حادثے اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق شادمان کیمپ جیل میں قید 45 سالہ منور کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی منشیات کے مقدمے میں قید کاٹ رہا تھا۔
شاہدرہ ٹاؤن ریلوے اسٹیشن کے قریب قبرستان سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے شناخت نہ ہو سکی۔
کاہنہ ہلوکی چوکی کے علاقے چار ماڑی کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 22 سالہ نامعلوم نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔
مغلپورہ چوک کے قریب فٹ پاتھ کے کنارے سے 50 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جو بظاہر نشے کی عادی معلوم ہوتی ہے اور شناخت نہ ہو سکی۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تمام واقعات کے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے تمام لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل