Loading
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے رجسٹریشن خدمات میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے 99 فیصد سے زائد درخواستیں نمٹادیں۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق مجموعی طور پر موصول ہونے والی 3 لاکھ 4 ہزار 819 درخواستوں میں سے 3 لاکھ 2 ہزار 587 نمٹا دی گئی ہیں۔
صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی ہدایات پر رجسٹریشن نظام کو اپ گریڈ کرنے اور درخواستوں کی تیز رفتار پراسیسنگ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
کونسل کے مطابق 90 ہزار 683 فل لائسنس کی تجدید کی درخواستیں نمٹائی گئیں، جبکہ 54 ہزار 44 فل لائسنس اور 51 ہزار 702 پروویژنل لائسنس جاری کیے گئے۔
اسی طرح گڈ اسٹینڈنگ سرٹیفکیٹس کی 40 ہزار 619، پوسٹ گریجویٹ قابلیت کی 17 ہزار 158 اور فیکلٹی رجسٹریشن کی 11 ہزار 65 درخواستوں پر کارروائی مکمل کرلی گئی۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق آن لائن رجسٹریشن نظام میں بہتری سے ڈاکٹرز کو غیر ضروری طور پر دفاتر آنے کی ضرورت نہیں رہی، جبکہ درخواستوں میں خامیوں اور اعتراضات کی بروقت نشاندہی کرکے تاخیر ختم کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل