Sunday, November 01, 2026
 

شاہدرہ پولیس کی کاروائی کم عمر لڑکے سے بدفعلی کی کوشش، اوباش ملزم گرفتار 

 



لاہور شاہدرہ پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔  لڑکا ملزم کی نجی جوتے بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا، ملزم دیہاڑی دینے کے بہانے ورغلاء کر اپنے ساتھ کمرے میں لے گیا ملزم نے لڑکے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی کوشش کی ، منع کرنے پر ملزم نے لڑکے کو کمرے میں بند کر دیا اور ڈراتا دھمکاتا رہا، شاہدرہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزم علی شان کو گرفتار کر لیا ۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو  نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل