Loading
کورنگی میں مبینہ طور پر گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھنے سے ایک شخص جھلس کرزخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوارکی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب گھرمیں مبینہ طورپرگیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھنے سے ایک شخص جھلس کرزخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں اُس کی شناخت 42 سالہ منظور ولد خان محمد کے نام سے کی گئی، پولیس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات اکٹھا کررہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل