Loading
ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے نیدرلینڈر کے جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ایف آئی اے امیگریشن نے نیدرلینڈز کے جعلی وزٹ ویزوں پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو پکڑلیا، مسافروں قیصر منیر ولد منیر احمد اور علی حسن ولد منظور احمد کو قطر ایئرویز کی پرواز QR-629 کے ذریعے نیدرلینڈز روانہ ہونا تھا۔
دورانِ امیگریشن جانچ پڑتال کے وقت دونوں کے پاسپورٹس پر لگے نیدرلینڈز کے وزٹ ویزے جعلی پائے گئے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دونوں مسافروں نے گجرات کے رہائشی ایجنٹ چوہدری عدنان اکمل ورک سے فی کس 40 لاکھ روپے میں ویزوں کا معاملہ طے کیا تھا، جس میں سے دونوں نے 20، 20 لاکھ روپے ایڈوانس ایجنٹ کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے تھے۔ ایک مسافر کے موبائل فون سے رقم کی منتقلی کے ثبوت بھی برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا۔
ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے واضح کیا ہے کہ جعلی ویزوں، غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایسے عناصر پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ حقیقی مسافروں کے لیے بھی مشکلات پیدا کرتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل