Loading
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ندیم ظفر نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، ٹیم کی قیادت انسپکٹر زاہد بھٹی نے کی، جبکہ ٹیم میں اے ایس آئی رفیق اور ہیڈ کانسٹیبل وقاص گجر شامل تھے۔
ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر نمبر 243/10 میں نامزد اشتہاری ملزم نور احمد کو منڈی بہاء الدین سے گرفتار کیا گیا، ملزم گزشتہ 16 سال سے مفرور تھا، ملزم پر مبینہ طور پر ایران اور ترکی کے راستے غیر قانونی ڈنکی روٹس کے ذریعے شہریوں کو یونان بھجوانے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔
حکام کے مطابق مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا، ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل