Sunday, November 01, 2026
 

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کا احساس ہونے لگا

 



لاہور سمیت پنجاب بھر میں درجہ حرارت کم ہونے سے سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب خشک اور قدرے سرد موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے امکانات کم ہیں، دن کی نسبت راتیں زیادہ ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں البتہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل