Monday, November 02, 2026
 

پی ٹی آئی کارکنان کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا

 



پی ٹی آئی کارکنان کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا۔ وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔  چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں دو رکنی بینچ جمعرات کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی بھی شامل ہوں گے۔ پشاور ہائیکورٹ نے عبوری حکم نامے کے ذریعے فریقین کی گرفتاریوں سے روکا تھا۔  پشاور ہائیکورٹ کے عبوری حکم نامے کے خلاف ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، آئینی عدالت متفرق 48 درخواستوں پر جمعرات کو سماعت کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل