Monday, November 02, 2026
 

پشاور؛  خطرناک عمارتیں فوری خالی کرکے طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم

 



ضلعی انتظامیہ پشاور نے خستہ حال عمارتوں والے 13 نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عمارتیں فوری خالی کرنے اور طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ نوٹس کے مطابق انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ میں اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال اور خطرناک قرار دی گئی ہیں۔ ان عمارتوں میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، جس کے پیش نظر اسکول انتظامیہ کو عمارتیں فوری خالی کرکے تعلیمی سرگرمیاں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ اسکول انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل